“کھیل کود سے ہم میں قوّت آتی ہے. اس سے  ہمیں اپنی مشکلات آسان  ہیں- اس سے ہمارے مثبت سوچ کو تقویت ملتی ہے اور ایک نیا راستہ ڈھونڈنے میں مدد ملتی ہے -“ بقول سٹورٹ براؤن

وائل میں تقریبوں 1000 بچے موجود ہیں جو اس مرکز کی تیس فیصد آبادی بنتے ہے- بچوں کے لئے   کھیل کود کی افادیت    سے کوئی انکار نہیں کر سکتا- ان میں سے کچھ بچوں کے بچپن کی معصومیت بدقسمتی سے چھین لی گیئ ہے- ان بچوں نے اپنے ممالک میں صدمات برداشت کے ہیں اور پھر یونان تک پہنچنے کا تکلیف دہ سفر کی مشکلات بھی برداشت کی ہیں- وائل میں رہنے کا مطلب یہ ہے ان کے لئے اسکول کی سہولت، کھانا پینا،دوست، خاندان  اور سب سے بڑھ کر بچپن کی بےفکری سب کچھ ایک    بے یقینی سی ہے- CESRT کی تنظیم ہفتے میں چار دن ان کے لئے کھل کود کا انتظام کرتی  ہے تاکہ ان بچوں اور ان کے والدین  میں ایک نئی امنگ جاگے، اور وہ اپنے موجودہ حالات کی مشکلات  سے کچھ دیر کے لئے فرار حاصل کر سکیں-

عام طور پے کسی نئی آمد میں ہمیں سب سے پہلے بچے ہی ملتے ہیں- اور جب وہ ہمیں بعد میں کیمپ میں کسی موقع پر ملتے ہیں تو ایک جانے پہچانے چہرے کوایک اچھے ماحول میں  دیکھ کر خوش ہوتے ہیں- کھل کود سے ان کی بے مقصد زندگی میں کچھ طریقہ سا آ جاتا ہے اور اس سے وہ   اپنے  آپ کو محفوظ اور پر سکون محسسوس کرتے ہیں- وائل میں ان کے لئے کھل کی سہولیات دینے کا مقصد ان کو ایک محفوڈ مرکز فراہم کرنا ہے، جہاں وہ دوستیاں بڑھا سکیں، مل کر کام کرنا سیکھیں، اور ایک دوسرے سے بات چیت کر کہ آپس میں  اعتماد کرنا سیکھیں- 

کھیل کود سے بچوں کے ذہن پر مثبت اثر پڑتا ہے- اور یہ ان کی جسمانی، ذہنی اور معاشرتی نشونما کے لئے بہت ضروری ہے- ان کے لئے یہ کھیل اس بات کو مددانظر رکھتے ہوے تیّر کے جاتے ہیں- جس سے بچوں میں اپناعیات کا احساس پیدا ہو اور مختلف زبانیں بولنے والے بچے، ایک دوسرے سے ایک مسلسل کام اکٹھے کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے  سے رابطہ پیدا کر سکیں – اس کے علاوہ ہم ان کے والدین کے لئے بھی جگہ مہییا کرتے ہیں جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کھل سکیں اور اپنا وقار بحال کر سکیں-

بچّے جب مل کر نغمے گاتے ہیں تو اس سے نئے آنے والے بچے گھل مل جاتے ہیں . کیمپ کے اندر لوگ اپنی اپنی قومیت میں بٹے ہوتے ہیں- کھیل کود کی وجہ سے بچے ان رکاوٹوں سے آزاد ہو جاتے ہیں- بارے بچے فٹ بال کھیل سکتے ہیں تاکہ ہر کس کو اپنی قوّت صرف کرنے کا موقع مل سکے- ہر کھیل کے بعد بچوں کو پانی دیا جاتا ہے جس سے ان کے بدن میں پانی کا توازن قایم رہتا ہے- کیونکہ کیمپ کے اندر پینے کا صاف پانی بری مشکل سے ملتا ہے-

اس کھیل کود کی وجہ سے رضاکاروں کو کیمپ میں موجود لوگوں سے رابطے کا موقع مل جاتا ہے جن کی وہ مادہ کرنا چاہتے ہیں- بہت سے رضاکار ان کاروائی سے بھری محفلوں میں حصّہ لے کر خود کو بھی اچھا محسوس کرتے ہیں- جس سے وہ باقی کاموں میں ایک  نئے ولولے سے حصّہ لیتے ہیں جس سے کچھ نہ بھولنے والی یادیں بن جاتی ہیں-