2015 کے اوائل سے  ہزاروں  رضاکاروں کے پہلے دستے نے اپنا قیمتی وقت، محنت، ہمدردی اور وسائل سے مہاجرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنا شروع کر دی تھی۔ہمارا مقصد مہاجرین اور پناہ گزینوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنا ہے، جو یونانی سمندروں میں  خطرات سے بھرپور سفر کر کے چیوس کے جزیرے پر پہنچ رہے تھے۔

ہم لوگ چوبیس گھنٹے تیار رہتے ہیں اور  ابتدائ امداد فراہم کرتے ہیں ۔ اور چاہے دن ہو یا رات، ہمارے رضاکاران سمندر کے ذریعے پہنچنے والے افراد کو فوری مدد فراہم کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ ایسے لوگ یا تو جزیرہ چیوس کے ساحل پر یا سڑک کے کنارے موجود ہوتے ہیں،  یا پھر پولیس کے ذریعے ہم تک پہنچے ہیں۔

ہم لوگ طبی امداد کی تنظیم           SMH (Salvamento Maritimo Humanitario)کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ تاکہ جن افراد کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہو، ان  کے لئے ہنگامی طور پے ابتدائ  طبی معائنے کی جگہ کا انتظام کیا جائے ۔ ہمیں عام طور پر مہاجرین کی آمد کی اطلاع اسی تنظیم یعنی   SMH کے ذریعے ہی ملتی ہے۔ ہمیں جیسے ہی اطلاع ملتی ہے، ہم بتائ گئ جگہ پر فورا” پہنچتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ہماری ایک گاڑی کپڑوں، کھانے پینے کے سامان، کمبل، اور بچوں کی ضروریات ، غرضیکہ وہ تمام چیزیں جو عورتوں، مردوں اور بچوں کو اس مشکل سمندری سفر کے بعد  چاہیئے ہوں، ان سے لدی کھڑی رہتی ہے۔ ان لوگوں کو پر تپاک طور پر خوش آمدید کہا جاتا ہے  اور یہ بھی سمجھ لین کہ ہمارے رضاکار خود بھی کافی مشکلات سے دوچار ہو کر بڑی محنت سے یہ کام کرتے ہیں اور تمام امدادی سامان لوگوں کو فوری طور پے اسی وقت تقسیم کرتے ہیں ۔

مہاجرین کی آمد کے بعد ہم سب سے پہلے اس تمام جگہ کی صفائ وغیرہ کرتے ہیں۔  اور استعمال شدہ سمندری لائف جیکٹ بھی وصول کرتے ہیں۔ جس کشتی پر وہ لوگ آئے ہوں، وہ ہمارے دفتر بھیج دی جاتی ہے جہاں اس کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دیا جاتا ہے۔ جس کے بعد وہ ٹکڑے جرمنی کی تنظیم     Mimyrciکے حوالے کر دئے جاتے ہیں تاکہ وہ اسے کسی اور کام میں لا سکیں۔